ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا کے خشک زدہ تعلقہ جات کے کسانوں سے  فصلوں کے نقصانات کے متعلق عرضیاں جمع کرنے ڈی سی نکول کی ہدایت

اترکنڑا کے خشک زدہ تعلقہ جات کے کسانوں سے  فصلوں کے نقصانات کے متعلق عرضیاں جمع کرنے ڈی سی نکول کی ہدایت

Mon, 14 Jan 2019 21:02:51    S.O. News Service

کاروار:14؍جنوری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے  خشک زدہ تعلقہ جات میں شمار کئے گئے کاروار، بھٹکل ، منڈگوڈ ، ہلیال اور یلاپور کے کسانوں سے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے پریس ریلیز کے ذریعے اپیل کی ہے کہ جن کسانوں کی  زرعی زمینات  پر اگائی گئی فصل خشک سالی کی وجہ سے برباد ہوگئی ہو تو وہ مکمل تفصیلات قریبی محکمہ کے آفس میں جمع کریں۔ 

واضح رہے کہ اترکنڑا ضلع کے سال 2018-2019کے ربیع ماہ میں کاروار، بھٹکل ، منڈگوڈ، ہلیال اور یلاپور تعلقہ جات  کو خشک زدہ تعلقہ جات میں شما ر کیا گیا  ہے لیکن ابھی تک کہیں سے بھی فصلوں کی برباد ی کا معاملہ سامنے نہیں آ یا ہے۔ اگر زرعی فصل کو نقصان پہنچا ہے تو کسان متعلقہ رابطہ مرکز پہنچ کر فصلوں کے نقصانات کی تفصیل کے ساتھ عرضی سونپ سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے معاون زرعی ڈائرکٹر دفتر یا جوائنٹ زرعی ڈائرکٹر دفتر سے رابطہ کرنے کہاگیا ہے۔


Share: